گھڑی نے زندگی بچالی اور ۔۔ سمندر میں پھنسے شخص کو ایک چھوٹی سی گھڑی نے کیسے ڈوبنے سے بچالیا؟ حیرت انگیز واقعہ

ہماری ویب  |  Jan 09, 2024

کہتے ہیں کہ اگر موت کا وقت آجائے تو آپ سات پردوں میں بھی موت سے چھپ نہیں سکتے اور اگر وقت نہیں آیا تو آپ موت کے منہ سے زندہ سلامت واپس آسکتے ہیں، جیسا کہ اس شخص کے ساتھ ہوا جو سمندر میں موت کے انتہائی قریب تھا لیکن کلائی پر بندھی چھوٹی سی گھڑی نے اس کو مرنے سے بچالیا۔

نیوزی لینڈ کے گہرے سمندر میں پھنسے ایک شخص کو اس کی ہاتھ میں بندھی گھڑی نے ڈوبنے سے بچایا اور وہ بحفاظت کنارے تک پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوز لینڈ کے ایک گہرے سمندر میں ایک نوجوان پھنس گیا اور 24 گھنٹے پھنسا رہا۔

اس دوران سمندر کی لہریں اسے بہا کر کہیں سے کہیں لے گئیں۔ تاہم قبل اس کے کہ وہ ڈوب جاتا اس کے ہاتھ میں گھڑی سے اسے نہ صرف ڈوب کر مرنے سے بچا لیا بلکہ وہ اسی گھڑی کی وجہ سے کنارے تک بحفاظت پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔

یہ واقعہ نیوزی لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک ڈوبتے ہوئے شخص کو ماہی گیروں نے بچایا، ہوا کچھ یوں کہ کیوی شہری کشتی میں اکیلا مچھلیاں پکڑنے سمندر میں چلا گیا اور ایک بڑی مچھلی پکڑنے کی کوشش میں اس کی کشتی اُلٹ گئی۔

نوجوان نے سمندر میں پوری رات گزاری اور اس دوران ایک خطرناک شارک سے بھی سامنا ہوا، نوجوان نے زندگی بچانے کے لیے 55 کلومیٹر دور واقع جزیرے ایلڈرمین تک تیرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔

نوجوان نے بتایا کہ وہ جیسے جیسے جزیرے کی طرف بڑھنے کی کوشش کرتا تو پانی کی لہریں اس کو مزید دور لے جاتیں، میں اپنی زندگی سے مایوس ہو چکا تھا تو تین ماہی گیر اپنی کشتی میں مجھے بچانے کے لیے آن پہنچے۔

اس شخص کو بچانے والے ماہی گیروں نے بتایا کہ ہم سمندر کے سفر پر تھے جب پانی پر غیر معمولی روشنی چمکتی دیکھی اور جب وہ اس روشنی کے قریب گئے تو وہاں ایک آدمی سمندر میں پھنسا ہوا تھا جس کی کلائی پر بندھی گھڑی سے منعکس ہوتی سورج کی روشنی سے ہم اس کی جانب متوجہ ہوئے اور ہم نے اس نوجوان کو بچالیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More