مشہور فلم کل ہو نا ہو میں فرینکی کا کردار ادا کرنے والا لڑکا بڑے ہو کر کیسا دکھتا ہے اور آج کل کہاں ہے اور کیا کر رہے ہیں؟ دیکھیں ان کی اندیکھی تصاویر

ہماری ویب  |  Mar 27, 2021

بالی ووڈ کی مشہور فلم کل ہو نا ہو میں فرینکی کے نام سے بہترین کردار ادا کرنے والے دھیپش بھٹ پوری طرح بدل چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ وہ عامر خان ، رنبیر کپور اور جیکولین فرنینڈیز جیسے بڑے اداکاروں کے فٹنس ٹرینر بن چکے ہیں۔

اداکار و فٹنس ٹرینر دھیپش بھٹ کا کردار 'فرینکی' کے اتنا مقبول ہونے کے باوجود انہوں نے صرف ایک فلم میں کام کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد اب وہ ایک مشہور ٹرینر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

دھیپش بھٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فٹنس ویڈیوز شئیر کرتے نظر آتے ہیں۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں ان کی چند اندیکھی اور منفرد تصاویر پر۔

خیال رہے فلم کل ہو نا ہو سال 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان، پریتی زینٹا اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ نکھیل اڈوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی مذکورہ فلم اماں (شاہ رخ) کے بارے میں تھی جو ایک عارضی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More